قطر میں امریکی فضائی اڈے پر ایرانی بیلسٹک میزائل حملہ: ’خامنہ ای کی نماز جنازہ آج، تدفین 6 مارچ کو ہو گی‘، ایرانی سرکاری میڈیا

قطر کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے ایران نے بلیسٹک میزائل حملے میں خطے میں موجود امریکہ کے سب سے بڑے فوجی اڈے العدید کو نشانہ بنایا ہے تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب اسرائیل نے تہران میں بسیج فورس کے ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد عسکری اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ آج (بدھ) تہران میں ادا کی جائے گی۔

خامنہ ای گذشتہ ہفتے کی صبح امریکی، اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق اُن کا جنازہ بدھ کی رات ڈیڑھ بجے اٹھایا جائے گا اور تین دن تک جاری رہنے والی تقریبات کے بعد اُن کی تدفین کی جائے گی۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایرانی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ خامنہ ای کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے رہبر اعلیٰ کے طور پر سب سے بڑے امیدوار بن کر سامنے آئے ہیں، نئے رہبر اعلیٰ کے انتخاب کا فیصلہ ممکنہ طور پر آج ہی کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اگر خامنہ ای کا کوئی بھی جانشین ’اسرائیل کو تباہ کرنے، امریکہ کو دھمکانے اور ایرانی عوام کو دبانے کے منصوبے کو جاری رکھتا ہے‘ تو وہ ’یقینی طور پر اگلا ہدف‘ ہو گا.
سری لنکا کے قریب ایرانی بحریہ کا جہاز ڈوبنے لگا

سری لنکا میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک بحری جہاز کے ڈوبنے کی اطلاعات ملنے کے بعد ایرانی ملاحوں کو بچانے کے لیے سری لنکا کی بحریہ اور فضائیہ کو بھیجا گیا ہے۔

سری لنکا کے وزیر خارجہ وجیتھا ہیراتھ نے پارلیمان کو بتایا کہ آج صبح بحری جہاز ’آئی آر آئی ایس ڈینا‘ سے پریشان کن سگنل ملے۔

اطلاعات کے مطابق اس بحری جہاز پر 180 افراد سوار ہیں۔وزیر خارجہ کے مطابق زخمی ہونے والے 30 ملاحوں کو سری لنکا کی بندرگاہ گالے کے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

جہاز کے ڈوبنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں۔ اپوزیشن کے ایک رکن پارلیمنٹ نے جب پوچھا کہ کیا ایران کے خلاف امریکی اسرائیلی حملوں میں جہاز پر بمباری کی گئی تو اس پر کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا
سری لنکا کے قریب ایرانی بحریہ کا جہاز ڈوبنے لگ

سری لنکا میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک بحری جہاز کے ڈوبنے کی اطلاعات ملنے کے بعد ایرانی ملاحوں کو بچانے کے لیے سری لنکا کی بحریہ اور فضائیہ کو بھیجا گیا ہے۔

سری لنکا کے وزیر خارجہ وجیتھا ہیراتھ نے پارلیمان کو بتایا کہ آج صبح بحری جہاز ’آئی آر آئی ایس ڈینا‘ سے پریشان کن سگنل ملے۔

اطلاعات کے مطابق اس بحری جہاز پر 180 افراد سوار ہیں۔

وزیر خارجہ کے مطابق زخمی ہونے والے 30 ملاحوں کو سری لنکا کی بندرگاہ گالے کے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

جہاز کے ڈوبنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں۔ اپوزیشن کے ایک رکن پارلیمنٹ نے جب پوچھا کہ کیا ایران کے خلاف امریکی اسرائیلی حملوں میں جہاز پر بمباری کی گئی تو اس پر کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا۔

دبئی میں امریکی سفارتخانہ شعلوں کی لپیٹ میں

سنیچر کو امریکی اور اسرائیلی حملے کے بعد ایران جوابی کارروائی کے طور پر مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

بی بی سی ویریفائی نے جن تصاویر کا جائزہ لیا ہے، ان سے پتہ چلتا ہے کہ منگل کی شام دبئی میں امریکی سفارتخانے پر ڈرون حملے کے بعد وہاں سے دھواں اٹھ رہا ہے۔

ایک ویڈیو جسے سفارتخانے سے کچھ میٹر دور سے فلمایا گیا، اس میں ایک ڈرون نما چیز کو سفارتخانے سے ٹکراتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ایک اور ویڈیو میں کمپاؤنڈ میں آگ اور آسمان تک جاتا دھواں نظر آتا ہے۔

گذشتہ رات امریکی سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو نے صحافیوں سے گفتگو میں اس بات کی تصدیق کی کہ سفارتخانے کی عمارت کے قریب ’پارکنگ ایریا‘ میں ایک ڈرون گرا۔

قطر میں امریکی اڈے پر ایرانی بیلسٹک میزائل حملہ
قطر کی وزارت دفاع کے مطابق دو ایرانی بیلسٹک میزائلوں سے ملک کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ان میں سے ایک میزائل کو قطر کے فضائی دفاعی نظام نے ناکارہ بنا دیا جبکہ دوسرا میزائل العدید میں امریکی اڈے پر گرا تاہم قطر کا کہنا ہے کہ اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading