قریبی ساتھی میں کووڈ 19 کی تشخیص، اسرائیلی وزیرِاعظم بھی قرنطینہ میں

اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامن نتن یاہو کے قریبی ساتھی میں کووڈ 19 کی تشخیص کے بعد انھیں بھی قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسرائیلی اخبار ہارتز کی رپورٹ کے مطابق وزیرِاعظم کے دیگر مشیروں کو بھی قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

پیر کو بنیامن نتن یاہو کی مشیر برائے پارلیمانی امور میں کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

وزیرِ اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ حفاظتی اقدام ہے اور یہ وزیرِ اعظم کا طبی معائنہ کرنے سے قبل ہی لے لیا گیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading