قربانی کے تعلق سے گائیڈ لائن جلد ہی ظاہر کی جائے گی :وزیر اسلم شیخ

15 جولائی (یو این آئی) گذشتہ کل وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے ذریعے عید الاضحی کو سادگی سے منانے کی اپیل اور قربانی سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہ لئے جانے کے بعد ریاست بھر کے مسلمانوں میں پھیلی بے چینی کے درمیان آج ممبئی شہر کے نگراں وزیر اسلم شیخ نے کہاکہ ریاستی حکومت قربانی کے تعلق سے گائیڈ لائن تیار کر رہی ہے اور جلد ہی اسے ظاہر کیا جائے گا۔

بدھ کو منترالیہ میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسلم شیخ کہاکہ ریاست میں تمام مذہنی مقامات بندرہیں گے اس فیصلے میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ کنٹنمٹٹ زون میں کوئی بھی تہوار منانے کی اجازت نہیں ہے۔ بکروں کی خریدو فروخت کے تعلق سے پوچھے گئے سوالات پر انہوں نے کہاکہ بکروں کی آن لائن خریداری کیلئے آن لائن سسٹم شروع کیا جائے گا۔ دیونار کی طرح بڑی منڈی لگانے کی اجاز ت نہیں ہے اور نہ ہی قربانی کیلئے بھیڑ بھاڑ کرنے کی اجازت ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ فارم ہاؤس جیسی جگہوں پر قربانی کرنے کی اجازت دینے پر ریاستی حکومت غور کر رہی ہے۔نگرا ں وزیر اسلم شیخ نے کہاکہ عید الاضحٰی کے موقع پر بیرونی ریاستوں سے ممبئی میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ بکرے فروخت کیلئے آتے تھے مگر کورونا وائرس کی مصیبت کے پیش نظر اتنے بڑے پیمانے پر قربانی نہیں ہوگی لیکن کئی جگہوں پر قربانی یقینی طور پر ہوگی مگر حکومت کی گائیڈ لائن کو فالو کرنا لازمی ہوگا.

مہاراشٹر حکومت دو تین ماہ میں گر سکتی ہے: رام داس اٹھاوالے

ممبئی 15جولائی (یواین اآئی) مرکزی وزیر رام داس اٹھاوالے نےآج یہاں مہاراشٹر کی مخلوط حکومت کے مستقبل کے بارے میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے دو تین ماہ میں مہاراشٹر میں سیاسی ہلچل ہوسکتی ہے اور حکومت گر سکتی ہے۔انہوں نے مہاراشٹر کی ادھو ٹھاکرے حکومت کے زوال کی بھی پیش گوئی کی۔ریپبلکن پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر ، اٹھاولے کے مطابق مہاراشٹر میں ، این ڈی اے حکومت ایک بار پھر بی جے پی کی قیادت میں برسراقتدار آئے گی
مہاراشٹر میں پلازما عطیہ کرنے کے نام پر دھاندلی کی شکایات : وزیر داخلہ انل دیشمکھ
ممبئی 15جولائی(یواین آئی)مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے ٓاج یہاں اعتراف کیا کہ ریاست میں پلازما تھراپینام پر دھاندلی اور بلیک مارکیٹنگ جاری ہے
انہوں نے کہا کہ ریاست میں پلازما تھراپی کورونا کے مریضوں کے علاج کے لئے استعمال ہورہی ہے جس سے مریضوں کو بھی فائدہ ہو رہا ہے نیز اس پلازما تھراپی کے نام پر ، اب بہت سارے لوگ دھاندلی اور بلیک مارکیٹنگ میں مصروف ہیں۔ لوگ اب خود کو کورونا کو مثبت قرار دے رہے ہیں اور کورونا مثبت نہ ہونے کے باوجود پلازما عطیہ کرنے کی بات کر رہے ہیں۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کے اس طرح کی بہت سی شکایات حکومت کے سامنے آچکی ہیں۔ فی الحال ، اس معاملے میں ابھی تک کوئی سرکاری شکایت درج نہیں کی گئی ہے۔ لیکن حکومت نے اپنی طرف سے تمام لوگوں کو چوکس کردیا ہے۔ دہلی میں پلازما تھراپی کے نام پر دھوکہ دہی کے بعد مہاراشٹرا حکومت کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے۔

دو تین ماہ میں مہاراشٹر حکومت گر سکتی ہے رامداس اٹھاوالے

ممبی ۱۵ جولای (یواین ای) مرکزی وزیر رامداس اٹھاوالے نے اج یہاں مہاراشٹر کی مخلوط حکومت کے ٓ مستقبل کے بارے میں دعویٰ کیا ہے۔ اور کہا ہے کہ اگلے دو تین ماہ میں مہاراشٹر میں سیاسی ہلچل ہوسکتی ہے اور حکومت گر سکتی ہے انہوں نے مہاراشٹر کی ادھو ٹھاکرے حکومت کے زوال کی بھی پیش گوئی کی۔ریپبلکن پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر ، اٹھاولے کے مطابق مہاراشٹر میں ، این ڈی اے حکومت ایک بار پھر بی جے پی کی قیادت میں برسراقتدار آئے گی

گجرات : ریکارڈ 925 کیسز ، 10 ہلاکتیں ،مزید 791 کو ملی اسپتالوں سے چھٹی

گاندھی نگر ، 15 جولائی ( یواین آئی ) گجرات میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس یعنی کووڈ 19 سے مزید 10 افراد ہلاک ہوگئے ، جس سے اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 2081 ہوگئی ہیں اور اس وبا کے925 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جو اب تک کسی ایک دن کے لئے سب سے زائد ہیں اور متاثرین کی مجموعی تعداد 43733 ہوچکی ہے ۔
اس سے قبل کسی ایک دن کی سب سے زائد تعداد 915 درج کی گئی ۔ مسلسل چار دنوں سے کیسز پھر سے بڑھ رہے ہیں۔ ہیرا اور ٹیکسٹائل کی صنعت کے عالمی شہرت یافتہ مرکز سورت نے مسلسل بارہویں دن اور مجموعی طور پر 14 ویں مرتبہ نئے کیسز کے معاملے میں سب سے زیادہ متاثر احمد آباد کو پیچھے چھوڑ دیا۔ گزشتہ کئی دنوں سے اس جنوبی ضلع میں کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں ، جبکہ احمد آباد میں ان کی تعداد کچھ کم ہو رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 791 مزید افراد کے صحت یاب ہونے سے اب تک اسپتالوں سے فارغ ہونے والوں کی تعداد 31346 ہوگئی ہے۔آج دو ہلاکتیں احمد آباد ، پانچ سورت اور ایک ایک گاندھی نگر ، نوسری اور بھاون نگر میں ہو ئی ۔محکمہ صحت کے ایک سینئر افسر کے مطابق ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں جن لوگوں کو اسپتالوں سے فارغ کیا گیا ہے ان میں سے 212 احمدآباد سے ، 138 وڈودرا اور 223 سورت سے ہیں۔ اب ایکٹو کیسز بڑھ کر 11221 ہوگئے ہیں جن میں سے 68 افراد وینٹیلیٹر یعنی لائف سپورٹ سسٹم پر ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر 487707 افراد کی جانچ کی جا چکی ہے جبکہ 350281 افراد قرنطینہ مراکزمیں ہیں۔

مہاراشٹر میں کورونا کیسز تقریباً 2.75 لاکھ سے متجاوز، ریکوری ریٹ 55 فیصد سے زائد

ممبئی 15جولائی(یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس’کووڈ-19‘سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں روزبروز صورت حال سنگین ہوتی جارہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7975 ریکارڈ نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد منگل کے روز پونے تین لاکھ (2.75) سے تجاوز کر گئی لیکن راحت کی بات یہ رہی کہ مریضوں کی ریکوری شرح بڑھ کر 55 فیصد سے زائد ہوگئی۔سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں اب تک 275640 افراد اس وبا کی زد میں آئے ہیں۔ وہیں اس دوران مزید 233 کی موت کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 10928 ہوگئی ہے۔ دریں اثنا ریاست میں 3606 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد ان کی مجموعی تعداد 152613 ہوگئی ہے۔
ریاست میں مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح 55.37 فیصد ہو گئی ہے جبکہ شرح اموات صرف 3.96 فیصد ہے۔ ذرائع کے مطابق ریاست میں فعال کیسز کی تعداد 111801 ہے جن کا مختلف اسپتالوں علاج کیا جا رہا ہے۔قابل ذکر ہے کہ مہاراشٹر پورے ملک میں کورونا سے متاثر ہونے اور اموات کے معاملے میں نمبر ایک پر ہے۔

پالگھرموب لنچنگ معاملہ:25؍ملزمین کی درخواست ضمانت مسترد

پالگھر15 جولائی (یواین آئی) دوسادھوؤں اور ان کے ڈرائیور کی موب لنچنگ معاملے میں دہانو سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج ڈی ایچ کیلوسکر نےگرفتار ۲۵ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کردیا ،حکام نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔خصوصی وکیل استغاثہ ستیش مانے شندے نے بتایا کہ تمام گرفتار ملزمان نے تکنیکی بنیادوں پر ضمانت طلب کی تھی جسے گذشتہ روز دہانو سیشن کورٹ نے مسترد کردیا۔ضمانت کی درخواست کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے شندےنے کہا کہ پولیس نے موبائل کال ڈیٹا ریکارڈز اور دیگر تکنیکی ثبوت سمیت ملزمان کے خلاف متعدد ثبوت اکٹھے کیے ہیں۔ان ثبوتوں کی چھان بین سے ثابت ہوا کہ ملزمین ۱۶؍اپریل کی اس رات پالگھر کے کساعلاقےکے گڈچنچلے گاؤں کے قریب واردات کی جگہ پرموجود تھےجہاں ۵۰۰ ؍افراد پر مشتمل بھیڑ نے دو سادھووں اور ان کے ڈرائیور کوپیٹ پیٹ کرہلاک کردیاتھا۔بعد میں ، کاسا پولیس نے ڈیڑھ سو سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا اور معاملہ ریاستی کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کردیا گیا۔اس رات ، متوفی افراد جونا اکھاڑہ کے ۷۰سالہ کلپو رکشاگیری مہاراج ،ان کا۳۵سالہ نائب سشیل گیری اور ان کاڈرائیور۳۰سالہ نیلیش تیلگڈے،ایک متوفی شخص کی آخری رسومات میں شرکت کرنے کیلئے ممبئی سے سورت جارہے تھے کہ اچانک انہیں ڈاکو یا اغوا کار بتاتے ہوئے قبائلیوں اور دیہاتیوں کے ایک بہت بڑے ہجوم نے ان پر پتھراور لاٹھیوں سے حملہ کردیااور انھیں بری طرح پیٹاجس سے بعد زخموں کی تاب نہ لاکر ان تینوں کی موت ہوگئی ۔اس واقعہ نے پورے ملک میں سیاسی طوفان کھڑاکردیاتھااور میڈیامیں بھی اس پر بہت ہنگامہ ہوا۔سادھوؤں اور ان کے ڈرائیور کے قتل کے الزام میں پولیس نے ڈیڑھ سو افراد پر کیس درج کیا ، جن میں کچھ نابالغ بھی شامل تھے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading