قبائلی خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرتے ہیں مسلم نوجوان ، گلا کاٹ دو: عادل آباد کے بھاجپا لیڈر

عادل آباد: تیلنگانہ کے عادل آباد سے بھاجپا لیڈر سو’ئم باپو راؤ نے مسلم نوجوانوں کو گلا کاٹنے کی دھمکی دی ہے۔ بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ کا الزام ہے کہ قبائلی ضلع میں مسلم نوجوان قبائلی خواتین کو جنسی طور پرہراساں کر رہے ہیں اور وہ اسے برداشت نہیں کریں گے۔ میں کہتاہوں کہ ایسا کرنے پر ان کا گلا کاٹ دو۔دھمکی دینے کے معاملے میں اقلیتی رہنماؤں نے بھاجپا ممبر پارلیمنٹ سوئم بابو راؤ کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔

اقلیتی نیتا ساجد خان نے عادل آباد اے سی پی چا موہن کے سامنے اس بیان کو غلط بتایا اور پولیس میں شکایت درج کرائی۔ سوئم باپو راؤ کے بیان پر ٹی آر ایس لیڈر ایم کرشنک نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی’ سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا اعتماد کی بات کرتے ہیں لیکن انہی کے ممبر پارلیمنٹ متنازعہ بیان دے کر تیلنگانہ میں بی جے پی کا راستہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

#UrduNewsTelangan #Adilabad #BJPLMP #SoyamBapuRao
#Threatened #MuslimYouths #Beheading

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading