فلسطین پر اسرائیل کی جارحیت, آج ناندیڑمیں اجلاس ‘شرکت کی اپیل

ناندیڑ:(راست) گزشتہ ایک ہفتہ سے فلسطین اوراسرائیل کے درمیان جنگ جاری ہے۔ اور اسرائیل پوری جارحیت کیساتھ معصوم فلسطینیوں کونشانہ بنارہا ہے۔اب تک ہزاروں کی تعدادمیں معصوم بچے سمیت دیگر افراد شہید ہوچکے ہیں

۔ساری دنیا میںاس جارحیت کے خلاف آواز بلند کی جارہی ہے۔اسی سلسلہ میں ناندیڑ شہر میں 17 اکتوبر بروز منگل کو بعد نماز مغرب فاطمہ گرلز اسکول گاڑ ے گاوں روڈ ‘دیگلورناکہ ناندیڑ میں ایک اہم اجلاس منعقد کیاگیا

جس میں ناندیڑ کی تنظیموں تنظیموں کے ذمہ داران ‘ علماءکرام‘ ائمہ مساجد ‘ وکلاء‘ڈاکٹرس اور تمام این جی اوز کے ذمہ داران سے شرکت کی اپیل علماءکرام اور سماجی کارکنان نے کی ہے ۔اس طرح کی اطلاع مولانا ایوب قاسمی ناندیڑ 9673429400 نے دی ہے۔

 

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading