غیرضروری کورونا ٹیسٹ پر حکومت کی پابندی‘نیاپروٹول کال جاری

ناندیڑ:24 اگست۔(ورق تازہ نیوز)بازاروں میں جاکر تاجروں کی کسی بھی وقت کرونا ٹیسٹ کرنے کی مہم پر حکومت نے گزشتہ روز بریک لگادیا ہے ۔ اسلئے اب بغیر علامت والے تاجروںا ور مسافروں کاٹیسٹ نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ اس ضمن میں حکومت نے کل ہی کب اور کس فر دکا ٹیسٹ کرنا ہے اسکا پروٹوکال جاری کیا ہے ۔ریاست مہاراشٹر کے محکمہ صحت عامہ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈکٹر پردیپ ویاس کی دستخط سے جاری مکتوب صحت عامہ مشنری وتمام ضلع کلکٹرس کو روانہ کیاگیا ہے ۔

ریاست کے تمام اضلاع میں کوویڈ19 کے مریضوں کی تعداد میںا ضافہ جاری ہے ۔ مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیلئے ان افراد کو تین زمروںمیںتقسیم کیاگیاہے ۔جن افراد کو علاج کیلئے فی الفور ٹیسٹ کرنا لازمی ہے انکا اینٹی جن ٹیسٹ کیاجائے تاکہ ان مریضوں کے علاج کے تعلق سے نصف گھنٹہ میں کوئی فیصلہ کیا جاسکے ۔ متوفی فرد ‘ ڈیلیوری کیلئے آنیوالی خواتین یا ضروری آپریشن ہونے والے افراد کا ٹرونیٹ ٹیسٹ کیا جائے ‘جہاں یہ سہولت دستیاب نہیں ہے وہاں پر انکا اینٹی جن ٹیسٹ کیاجائے ۔

ذہنی معذور اسپتالوں میں داخل ہونے والے مریضوں کو ابتداءمیں ایک ہفتہ کورنٹائن رکھا جائے اسکے بعداینٹی جن ٹیسٹ کریں جس کے بعد آئسولیشن وارڈیا اسپتال کے متعلقہ وارڈ مین داخل کرنے کا فیصلہ کیاجائے ۔ جیلوں کے قیدیوں کوداخل ہونے کے بعد ابتداءمیں ایک ہفتہ کورنٹائن کیاجائے اسکے بعداینٹی جن ٹیسٹ کریں اور اسکے بعد ہی آئسولیشن وارڈیا اسپتال کے متعلقہ وارڈ میں داخل کرنے کافیصلہ کریں۔ اس طرح کے احکام محکمہ صحت عامہ کے نئے پروٹوکال میں دئےے گئے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading