غزہ میں جنگ کے باعث 66 فیصد افراد کے روزگار ختم ہو گئے: آئی ایل او

انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے نتیجے میں غزہ میں اب تک روزگار ختم ہونے کے بارے میں ایک جائزہ رپورٹ پیش کی ہے۔بدھ کے روز جاری کردہ اس رپورٹ کے مطابق غزہ میں روزگار کی کمی کا یہ سلسلہ مزید آگے بڑھ سکتا ہے۔ اب تک اسرائیلی بمباری اور زمینی حملوں کی زد میں رہنے والی غزہ کی پٹی میں روزگار میں 192000 تک کمی ہو چکی ہے۔

اس سے پہلے ماہ نومبر میں آئی ایل او کے مرتب کیے جانے والے جائزے کے مطابق 182000 روزگار ختم ہوئے تھے۔ جو مجموعی روزگار کا 60 فیصد بنتا ہے۔ انٹرنیشنل لیبر آرگنائیزیشن کے مطابق اس وقت غزہ میں کوئی شخص بھی روزگار کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

عالمی ادارے نے کہا ہے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں بھی روزگار کی سطح بہت نیچے آگئی ہے۔ کیونکہ مغربی کنارے میں بھی فلسطینیوں کے خلاف پر تشدد کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

آئی ایل او کی رپورٹ کے مطابق سات اکتوبر سے اب تک مجموعی طور پر روزگار میں 32 فیصد کمی ہو گئی ہے جو 276000 ملازمتوں کے برابر ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading