غزہ : اسرائیلی فوج نے 70 فیصد فلسطینی بچوں اور عورتوں سمیت 43972 فلسطینی قتل کر دیے

اسرائیلی فوج کی غزہ میں جاری بمباری کے باعث اب تک 70 فیصد فلسطینی بچوں اور عورتوں سمیت کل 43972 فلسطینی قتل ہو چکے ہیں۔ اس فلسطینی قتل عام کو عالمی ادارے اور بے شمار ملک فلسطینیوں کی نسل کشی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی بھی قرار دیتے ہیں۔

غزہ میں قائم فلسطینی وزارت صحت نے منگل کے روز اس سلسلے میں تازہ ترین اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 50 فلسطینی قتل کیے گئے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق اب تک اسرائیلی فوج نے 104008 فلسطینیوں کو زخمی کیا ہے۔ ان زخمیوں کے لیے غزہ میں کوئی ایک بھی ہسپتال مکمل طور پر بروئے کار نہیں ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading