الہ آباد ، 26 ستمبر (یو این آئي) الہ آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ عمر کے تعین سے متعلق تنازعہ کی صورت میں طبی شواہد کو دستاویزی ثبوتوں پر ترجیح دی جائے گی۔
متاثرہ افراد کی عمر کے تعین کے مسئلے سے پیدا ہونے والے تنازعہ میں ہائی کورٹ نے سی جے ایم غازی پور کے ذریعہ میڈیکل شواہد کو ترجیح دینے کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے متاثرہ کے خاندان کی درخواست خارج کردی ہے۔الہ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اروند کمار مشرا نے درخواست کی سماعت کی۔متاثرہ کے والد نے 6 جنوری 2020 کو چیف جسٹس کے آرڈر کو چیلنج کرتے ہوئے نگرانی کی درخواست دائر کی تھی۔