لاہور:پاکستانی کرکٹر عمراکمل کی سوشل میڈیا پر شئیرکی گئی ایک تصویر کا بھارتی سوشل میڈیا صارفین خوب مذاق اڑا رہے ہیں . اور اس مذاق کا موقع خود عمراکمل نے دیا جنھوںنے تصویر کے ساتھ دیے گئے کیپشن میں غلط انگریزی لکھ ڈالی .
عمر اکمل نے عبد الرزاق کے ساتھ بنوائی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی جس میں انھوںنے لکھا.ؐmother from another brother .اب ظاہر ہے وہ حقیقت میں یہ لکھنا چاہ رہے تھے. Brother from another mother . یعنی ہم دونوں بھائی ہیں بس مائیں الگ ہیں.لیکن انگریزی کی غلط ترتیب سے مطلب کچھ کا کچھ ہوگیا 
جس کے بعد بھارتیوں نے عمر اکمل کی انگریزی کا ایساآپریشن شروع کر دیا کہ خدا کی پناہ. سوشل میڈیا صارفین نے مشہورمقولوں اور محاروں کو غلط ترتیب سے لکھ کر کھلاڑی کا مذاق اڑایا.ایک صارف نے لکھا POLICY IS THE BEST HONESTY.. اسی طرح ایک اور کو چٹکلا سوجھا. IF ARREST IS A CRIME ,THEN HANDSOME ME.یک اور منچلے نےفقرہ کسا. DON’T FEED THE HAND THAT BITES YOU..اسی طرح ایک لکھتا ہے .”If opportunity doesn’t door, build a knock,” امیت نامی ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا If you are free at something, never do it for good.واضح رہے کہ عمر اکمل کئی بار اپنی متنازعہ اور عجیب و غریب حرکتوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید اور تضحیک کا نشانہ بن چکے ہیں
(قدرت روزنامہ)