
Getty ImagesCopyright: Getty Images
عمان میں کورونا وائرس کے نئے متاثرین اور اموات کے بعد حکومت نے ملک گیر لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔
اس لاک ڈاؤن کا اطلاق 25 جولائی سے 8 اگست تک ہوگا اور یہ فیصلہ کووڈ 19 کی عالمی وبا پر قابو پانے کے لیے قائم سپریم کمیٹی کی تجویز پر وزارت داخلہ نے لیا ہے۔
اس کے تحت رات 7 بجے سے صبح 6 بجے تک تمام نقل و حمل پر پابندی رہے ہیں اور دکانیں کھولنے پر پابندی ہوگی۔ اس طرح رات کے وقت مکمل کرفیو نافذ رہے گا۔
دن کے دوران سماجی فاصلے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔
عید الاضحیٰ کے دوران نماز عید سمیت تمام اجتماعات پر پابندی اور بازاروں کو بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔
جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق عمان میں اس وقت کورونا وائرس کے 69,887 متاثرین اور 337 اموات کی تصدیق ہوچکی ہے۔