عراقچی نے ’امریکہ کے لیے ایران کے تحریری پیغامات‘ پاکستانی حکام کے حوالے کیے، وزیر خارجہ پیر کو پوتن سے ملاقات کریں گے: ایرانی میڈیا

ایرانی میڈیا کے مطابق عراقچی نے ’امریکہ کے لیے ایران کے تحریری پیغامات‘ پاکستانی حکام کے حوالے کر دیے ہیں۔ دوسری جانب ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو گی اور ہم فتح حاصل کریں گے۔ فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’اگر ایرانی بات کرنا چاہتے ہیں تو وہ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔‘
بی بی سی فارسی نے کچھ دیر قبل خبر دی ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی ایک سفارتی وفد کے ہمراہ اپنے دورے کو جاری رکھتے ہوئے روس روانہ ہو گئے ہیں۔

عباس عراقچی کل ماسکو میں صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات اور بات چیت کرنے والے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اس سے قبل اسلام آباد اور مسقط کے دورے کے دوران پاکستانی اور عمانی حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔.فارس نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی، پاکستان واپسی پر ’جوہری ریڈ لائنز اور آبنائے ہرمز کے حوالے سے امریکہ کو ایران کے تحریری پیغامات لے کر جا رہے تھے۔‘

عباس عراقچی یہ پیغامات پاکستانی حکام تک پہنچانے والے ہیں۔

انھوں نے ایک گھنٹہ قبل پاکستانی آرمی چیف عاصم منیر سے ملاقات کی تھی۔ فارس نے لکھا کہ پیغامات کی اس ترسیل کا ’مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اسے خطے کی صورتحال کو واضح کرنے اور ہمارے ملک کی سرخ لکیروں کا واضح طور پر اعلان کرنے کے لیے ایران کی جانب سے ایک پہل سمجھا جاتا ہے۔‘

ایرانی وزیر خارجہ مسقط سے واپس اسلام آباد پہنچے تھے۔ ایران کے مطابق وہ اسلام آباد سے ماسکو پہنچیں گے جہاں پیر کے روز ان کی روسی صدر پوتن سے ملاقات طے ہے۔

ایران نیوز نیٹ ورک کے مطابق عباس عراقچی نے عمان کے بادشاہ کے ساتھ ملاقات میں ’خلیج فارس میں ایک نیا نظام قائم کرنے کی ضرورت‘ پر زور دیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading