عام آدمی پارٹی کے وزیر ستیندر جین کی تہاڑ جیل میں مساج کی ویڈیو لیک

دہلی کی خصوصی عدالت نے وزیر ستیندر جین کی ویڈیو لیک ہونے کے معاملے کو ایک سنگین غلطی قرار دیا ہے۔ لہٰذا عدالت نے ویڈیو لیک ہونے کو لے کر ای ڈی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب دینے کو کہا ہے۔ عدالت نے اس ویڈیو لیک معاملہ پر ای ڈی کو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے کا نوٹس بھی جاری کیا ہے۔

تہاڑ جیل میں ستیندر جین کے مساج کی ویڈیو وائرل، بی جے پی کا کیجریوال حکومت پر حملہ، عآپ کی وضاحت

دہلی کے کابینہ وزیر ستیندر جین کی تہاڑ جیل میں مساج کروانے کی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس کے بعد بی جے پی کیجریوال حکومت پر حملہ آور ہو گئی ہے۔ جبکہ عام آدمی پارٹی کی طرف اس کی وضاحت کی گئی ہے

دہلی کی تہاڑ جیل سے کابینہ کے وزیر ستیندر جین کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں وہ مساج کراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے ساتھ ہی بی جے پی عام آدمی پارٹی پر حملہ آور ہو گئی ہے۔ بی جے پی کے ترجمان شہزاد پونا والا نے کہا کہ عآپ حکومت نے جیل قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور سزا کے بجائے ستیندر جین کو مکمل وی وی آئی پی مزہ دیا جا رہا ہے۔ جبکہ عام آدمی پارٹی کی طرف سے اس پر وضاحت پیش کی گئی ہے۔

تہاڑ جیل کے سی سی ٹی وی فوٹیج میں ستیندر جین بستر پر لیٹے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور وہ کچھ دستاویز دیکھ رہے ہیں۔ اس دوران ایک شخص ان کے پیروں کی مالش کر رہا ہے۔ ستیندر جین اپنی ٹانگوں کو اس کے اوپر رکھ کر مساج کرا رہے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading