حیدرآباد:(یو این آئی) آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کے وفد کو مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وقف ایکٹ میں ترمیمات کے سلسلہ میں کونسل نے جو تجاویز پیش کی گئی ہیں ان پر مثبت غور کرتے ہوئے اقدامات کیے جائیں گے۔
اس سال حج پر جانے والوں کے لئے مرکزی حکومت نے انکم ٹیکس داخل کرنے کا جو لزوم عائد کیا ہے اسے ختم کرنے کا بہت جلد اعلان کر دیا جائے گا۔
دیوان اجمیر شریف حضرت مولانا سید زین العابدین علی خان سجادہ نشین بارگاہ حضرت غریب نوازؒ وسرپرست کونسل‘ مولانا سید نصیر الدین چشتی جانشین دیوان صاحب و صدرنشین کونسل کی قیادت میں ملک بھر کی اہم
درگاہوں اور خانقاہوں کے سجادگان و ذمہ داران کے ایک وفد کو مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے اپنی قیام گاہ پر ملاقات کے دوران یہ یقین دہانی کروائی.