طالبان مزارِ شریف پر بھی قابض، میجر جنرل سمیع سادات صوبہ کابل کے نئے سکیورٹی سربراہ مقرر

طالبان جنگجوؤں نے شمالی افغانستان میں حکومت کے آخری مضبوط گڑھ مزار شریف پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔ جبکہ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ مزار شریف اب بھی حکومت کے زیر قبضہ ہے۔طالبان جو بہت تیزی سے پے در پے متعدد افعان صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کیے جا رہے ہیں وفاقی دارلحکومت کابل کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔

 

دو دن قبل افغان صدر اشرف غنی نے مزار شریف کا دورہ کیا تھا اور افغان فوجیوں کی حوصلہ افزائی کی تھی۔مزار شریف کو طالبان مخالف گڑھ سمجھا جاتا ہے۔افغانستان میں حالیہ بد امنی اور تشدد کے باعث تقریباً ڈھائی لاکھ افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔

 

ملک کے بیشتر حصے پر طالبان قابض ہیں اور ایسے میں نقل مکانی کرنے والے بہت سے افراد کابل کا رخ کر رہے ہیں۔طالبان کے زیر قبضہ علاقوں میں خواتین سے برقعہ پہننے کے لیے کہا جا رہا ہے جبکہ عسکریت پسندوں کی جانب سے سماجی قوانین توڑنے پر لوگوں کو مارنے اور کوڑنے لگانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading