ضلع میں اسکول ، آشرم اور ہاسٹل یکم دسمبر تک بند رکھنے کلکٹر کا حکم

ناندیڑ، 24 نومبر: – ریاست میں 23 نومبر 2020 سے کلاس 09 سے کلاس 12 تک کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں تفصیلی ہدایات بھی جاری کردی گئی تھیں ۔ تاہم ، کوویڈ ۔19 کی حالت پر غور کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے یکم دسمبر 2020 تک ضلع ناندیڑ میں اسکول ، آشرم اسکول اور ہاسٹل شروع نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسطرح کا حکم ضلع کلکٹر ڈاکٹر وپین اتنکر نے دیا ہے۔

15 جون ، 2020 کے گورنمنٹ سرکلر کے مطابق ، مقامی حالات کے مطابق اسکول کو مرحلہ وار شروع کرنے کا فیصلہ متعلقہ ضلعی کلکٹر اور میونسپل کمشنر کی مدد سے متعلقہ اسکول مینجمنٹ کمیٹی کو دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ اسی کے تحت لیا گیا ہے۔ نیز ، طلباء کے لئے آن لائن تعلیم کی سہولت فراہم کی گئی ہے تاکہ کرونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے ان کی تعلیم نہ رکے۔
اس وقت ناندیڑ ضلع میں فعال کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافے پر غور کرتے ہوئے ، دیوالی کے بعد ناندیڑ ضلع میں بڑی تعداد میں شہری آنے اور جانے کی وجہ سے کورونا کی دوسری لہر، اور اسکول مینجمنٹ کمیٹی اور والدین کی انجمن سے موصولہ آراء پر غور کرنے کے بعد ضلع کلکٹر نے یہ فیصلہ لیا ہے کیوں کہ ان غیر یقینی حالات میں کلاس 9 تا 12 ویں ، آشرم اسکول اور ہاسٹل شروع کرنا مناسب نہیں ہوگا۔

حکم نامے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ یکم دسمبر 2020 کے بعد اسکول کو شروع کرنے کے لئے کی جانے والی کارروائی سے متعلق فیصلہ اور ہدایات الگ سے جاری کی جائیں گی۔