نئی دہلی26 اپریل (یو این آئی) صحت کے عالمی ادارے (ڈبلیو ایچ او) نے اس تاثر کے خلاف وارننگ دی ہے کہ جو لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد صحتیاب ہوگئے ہیں وہ دوبارہ وائرس کی زد میں نہیں آسکت۔ڈبلیو ایچ ایو نے ایک بیان جاری کیا ہے کہ اس بات کا سر دست کوئی ثبوت نہیں ہے کہ وائرس سے صحتیاب ہونیوالے کے جسم میں موجود اینٹی باڈیز اسے دوبارہ انفیکشن کی زد میں آنے سے بچاسکتے ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق اب تک کسی تحقیق میں یہ جائزہ نہیں لیا گیا کہ سارس اور کورونا وائرس کے اینٹی باڈیز کی موجودگی انسانوں میں اس وائرس کے نتیجے میں ہونے والے انفیکشن سے استثنیٰ دیتی ہے۔