شیکھر، پانڈیا کا دھماکہ، ٹی۔20 سیریز ہندوستان کے نام

سڈنی، 06 دسمبر (یو این آئی) سلامی بلے باز شیکھر دھون (52) کی شاندار نصف سنچری اور ہاردک پانڈیا کی نابعد 42 رن کی طوفانی پاری کی بدولت ہندوستان نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹی۔20 مقابلے میں اتوار کے روز چھ وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی سبقت قائم کر لی۔آسٹریلیا نے کپتان میتھیو ویڈ کے 58 اور اسٹیو اسمتھ کے 46 رنوں کی بدولت 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 194 رن کا مضبوط اسکور بنایا جبکہ ہندوستان نے 19.04 اوور میں چار وکٹ پر 195 رن بناکر مقابلہ جیت لیا۔ پانڈیا نے ہندوستان کے لیے فاتحانہ چھکا لگایا۔

قبل ازیں ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آرون فنچ کو آرام دیے جانے کے سبب اس میچ میں کپتانی سنبھالنے والے ویڈ نے 32 گیندوں پر 46 رن میں تین چوکے اور دو چھکے لگائے۔گلین میکسویل نے 13 گیندوں میں دو چھکے کی مدد سے 22 رن، موئیسِس ہینرِکس نے 18 گیندوں میں ایک چھکے کے ساتھ 26 رن اور مارکس اسٹوئینِس سے سات گیندوں میں ایک چھکے کی مدد سے نابعد 16 رنوں کی حصہ داری کی۔ ہندوستان کی جانب سے تیز گیندباز ٹی نٹراجن نے چار اوور میں محض 20 رن دے کر دو وکٹ حاصل کیے۔

ٹاس ہار کر بلے بازی کرنے اتری آسٹریالیائی ٹیم کو ویڈ نے اچھی شروعات دلائی اور شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 32 گیندوں میں 10 چوکوں اور ایک چھکے کے سہارے 58 رن بنائے اور اپنی ٹیم کو مضبوط اسکور تک پہنچایا۔ ویڈ نے سلامی بلے باز ڈی آر سی شارٹ کے ساتھ مل کر پہلے وکٹ کے لیے 47 رن کی شراکت داری کی۔ حالانکہ نٹراجن نے شریس ایئر کے ہاتھوں کیچ کروا کر آر سی کی پاری ختم کر دی۔ آرسی نے نو گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے نو رن بنائے۔
پہلا جھٹکا لگنے کے بعد اسمتھ نے ویڈ کے ساتھ مل کر پاری کو آگے بڑھانے کی کوشش کی لیکن وہ رن آؤٹ ہو گئے۔ ویڈ نے واشنگٹن سندر کی گیند پر ہندوستانی کپتان وراٹ کی جانب آسان کیچ دے دیا لیکن وراٹ دو کوششوں کے باوجود کیچ لینے سے چوک گئے۔ تب تک ویڈ سنگل لینے کے فراق میں کریز سے باہر نکلے آئے۔ وراٹ نے گیند سنبھال کر وکٹ کیپر لوکیش راہل کو تھرو کیا اور راہل نے ویڈ کو رن آؤٹ کر دیا۔
اس کے بعد کریز پر آل راؤنڈر گلین میکسویل اترے اور انہوں نے شانداری بلے بازی کی۔ شاردل ٹھاکر نے واشنگٹن سندر کے ہاتھوں کیچ کرواکر میکسویل کی پاری ختم کر دی۔ میکسویل نے 13 گیندوں میں دو چھکے کی مدد سے 22 رن بنائے۔ اسمتھ حالانکہ اپنی پاری کو آگے بڑھاتے رہے لیکن نصف سنچری پوری کرنے سے پہلے لیگ اسپنر یجویندر چہل نے ہاردک پانڈیا کے ہاتھوں کیچ کرواکر انھیں پویلین بھیج دیا۔ اسمتھ نے 38 گیندوں میں 46 رن کی اپنی پاری میں تین چوکے اور دو چھکے لگائے۔
آسٹریلیا کی پاری میں موئیسس ہینرکس نے 18 گیندوں میں ایک چھکے کی مدد سے 26 رن بنائے جبکہ مارکس اسٹوینِس سات گیندوں میں ایک چھکے کی بدولت 16 اور ڈینیل سَیمس تین گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے آٹھ رن بنا کر نابعد رہے۔
ہندوستان کی جانب سے نٹراجن نے چار اوور میں 20 رن دے کر دو وکٹ، شاردل نے چار اوور میں 48 رن اور واشنگنٹن چار اوور میں 35 رن دے کر خالی ہاتھ رہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading