شہزادہ حضور غوث الاعظم رضی اللہ عنہ حضرت سید غوث محی الدین قادری المعروف حضرت سید حامد پاشا صاحب قادری کی آج پیرکو ناندیڑ آمد

ناندیڑ:23.ڈسمبر۔(ورق تازہ نیوز)ہندوستان کو یہ شرف حاصل ہیں کہ یہاں حضور سیدنا غوث الاعظم رضی اللہ تعالی عنہ کی اولاد میں سے سات ہستیوں نے قدم رنجا فرمایا ان میں سے ایک ہستی حضرت سید نورالدین اسحاق ثناء اللہ قادری المعروف حضرت سید میاں شاہ قادری کرنولی رحمتہ اللہ علیہ ہے۔

حضرت سید حامد پاشاہ صاحب قادری مدظلہ نورانی حضرت سید نورالدین اسحاق ثناء اللہ قادری کرنولی رضی اللہ تعالی عنہ کی اولاد میں سے ہیں آپ کے والد محترم حضرت سید تاج الدین قادری صاحب المعروف سید پیر پاشاہ قادری صاحب قبلہ رحمۃ اللہ علیہ کی آمد گزشتہ کئی برسوں سے ہوتی رہی ہے اور ان کے والد گرامی حضرت سید محی الدین پیر قادری کرنولی رحمۃ اللہ علیہ کی آمد 70 سال پیشتر ناندیڑ ہوتی رہی ہے اور یہاں پر آپ کے چار خلفاء اور سے مریدین رہے ہیں۔حضرت کا مزار پاک فیل خانہ حیدرآباد میں واقع ہے

ناندیڑ میں اس سلسلے کے وابستگان کی خواہش پر شہزادہ غوث الاعظم حضرت سید حامد پاشا ہ صاحب قادری سجادہ نشین حضرت سید پیر پاشاہ قادری رحمۃ اللہ علیہ ناندیڑ تشریف لا چکے ہیں موصوف کا قیام غلام محمد قادری عرف بابو بھائی صاحب گاڑی پورہ کے مکان پر رہے گا۔ خواہشمند حضرات بتاریخ 23 دسمبر 2019 بروز پیر ملاقات کرسکتے ہیں۔
لہذا تمام مشائخین ا ہل سلاسل جو حضرت سے ملاقات کاشرف حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ مذکورہ مقام پر حاضر ہوکر شرف زیارت حاصل کرسکتے ہیں تفصیلات کے لئے مندرجہ ذیل نمبرات پر ربط کرے۔ 9922334933/9028201343/7757084443

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading