شہریت قانون کی حمایت:اپوزیشن ٹول فری نمبر کا مذاق نہ بنائے: بی جے پی

نئی دہلی، پانچ جنوری (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے شہریت قانون کی حمایت کرنے کے لئے پارٹی کی جانب سے جاری کے گئے ٹول فری نمبر کو اپوزیشن کی طرف سے مذاق بنانے جانے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سیاست صرف گمراہ کررہی ہے  بی جے پی کے ترجمان سنبت پاترا نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ شہریت قانون کی حمایت کرنے کے لئے جاری کئے گئے ٹول فری نمبر کا مذاق نہیں اڑایا جانا چاهيے اور نہ ہی اس پر فحش تبصرہ کئے جانے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر امت شاہ نے بھی اس نمبر کے بارے میں وضاحت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ صرف شہریت قانون سے متعلق ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی طرف سے شہریت قانون کے بارے میں پارٹی کے سینئر لیڈر گھر گھر جاکر بیداری مہم چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی اور مارکسسٹ کمیونسٹ پارٹی کے لیڈر پرکاش کرات نے بھی شہریت قانون کی حمایت کی تھی اور بی جے پی نے جب اسے قانونی شکل دی تو وہ اس کی مخالفت کر رہی ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading