شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ١ فروری کو تھانے میں احتجاج کل جماع ت تنظیم کی جانب سے منعقدہ خاموش ریلی و جلسہ میں تمام مکاتب فکر و م ذاہب کی شرکت متوقع

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ١ فروری کو تھانے میں احتجاج
کل جماعت تنظیم کی جانب سے منعقدہ خاموش ریلی و جلسہ میں تمام مکاتب فکر و مذاہب کی شرکت متوقع
تھانے (آفتاب شیخ)
مرکزی حکومت کی جانب سے شہریت ترمیمی قانون میں ترمیم کے بعد سے ملک بھر میں تمام مذاہب کے سیکولر عوام اس کے خلاف بلاخوف آواز بلند کررہی اور اور اپنے اپنے طرز پر احتجاج کررہی ہے۔ این آر سی، سی اے اے اور این پی آر کے خلاف تھانے شہر میں یکم فروری دوپہر تین بجے کل جماعت تنظیم تھانے شہر کے زیر انصرام پہلی رابوڑی ناکہ سے خاموش ریلی نکالی جائے گی۔ آج اس کی تفصیلی معلومات دینے کے لیے تھانے کے ریسٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں کارپوریٹر نجیب ملا نے معلومات فراہم کی کہ رابوڑی ناکہ سے خاموش ریلی نکالی جائے گی جو میناتائی ٹھاکرے چوک سے اتھلسر کے راستے سیویل اسپتال کے سامنے سے ہوتے ہوئے کلکٹر آفس کے سامنے پویلین ہوٹل نزد سینٹرل میدان پر اختتام پذیر ہوگی اور اسی جگہ پر جلسہ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں سابق جسٹس بی جی کولسے پاٹل، مہاراشٹر کے کابینہ وزیر ڈاکٹر جتیندر اوہاڈ، سشما اندھارے، بھالچندر کانگو، پروفیسر رچرڈ، پنڈت نرسنگھ تیواری، آئیشی گھوش، ایڈوکیٹ راکیش راٹھوڑ، ایڈوکیٹ گجانن چوہان، سورنا سدوے و دیگر مقررین شرکت فرمائیں گے۔ اس ریلی میں شہر کے تمام مکاتب فکر اور مذاہب کے لوگوں، اداروں، مذہبی اداروں کو ساتھ لانے کی کوششیں کی جارہی ہے اور کافی سارے لوگ ساتھ میں جڑے بھی ہیں۔ وہی تمام سیاسی مخالف پارٹیوں کو بھی ساتھ آنے کی دعوت دی جارہی ہیں۔ اس ریلی میں کسی بھی قسم کی نعرہ بازی نہیں کی جائے گی اور شرکاء صرف ترنگا جھنڈا ہاتھ میں لے گے اس کے علاوہ کوئی دوسرا جھنڈا نہیں لہرایا جائے گا اس لیے اس ریلی کو ترنگا ریلی کا بھی نام دیا جاسکتا ہے۔ اس ریلی میں جمہوریت اور آئین پر یقین رکھنے والے اداروں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ گے۔ پریس کانفرس میں لوکراج سنگھٹنا و دیگر غیر مسلم تنظیموں نے اس ریلی کی حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ایڈوکیٹ عبدالرشید خان، انور میمن، ابھیشیک دیشپانڈے، ثاقب ماہمی، کیلاش ہاولے، صابر بیگ، حمید شیخ و دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading