وارانسی۔ وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو وارانسی کے دورے پر ہیں۔ یہاں چندولی میں انہوں نے ایک عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہادیو کے آشیرواد سے ملک آج وہ فیصلے لے رہا ہے جو پہلے پیچھے چھوڑ دئیے جاتے تھے۔
جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹانے کا فیصلہ ہو یا پھر شہریت ترمیمی قانون۔ سالوں سے ملک کو ان فیصلوں کا انتظار تھا۔ ملکی مفاد میں یہ فیصلے ضروری تھے اور دنیا بھر کے دباؤ کے باوجود ان فیصلوں پر ہم قائم ہیں اور قائم رہیں گے۔