نئی دہلی:شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلباء کا ہفتہ کو مسلسل تیسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ جاری رہا اور کشیدہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ جامعہ انتظامیہ کے ذریعہ اس سلسلے میں اعلان کیا گیا ہے کہ 16 دسمبر سے سرمائی تعطیل ہوگی اور یونیورسٹی 5 جنوری تک بند رہے گا۔
قابل ذکر ہے کہ طلباء نے گزشتہ روز پولیس کی جانب سے کئے گئے لاٹھی چارج کے خلاف ہفتہ کو یونیورسٹی بند کا اعلان کیا تھا جس کے مد نظر یونیورسٹی انتظامیہ نے ہفتہ کو ہونے والے سمسٹر امتحانات ملتوی کر دیے ۔ جامعہ ٹیچر س یونین نے طلباء کے احتجاج کی حمایت کی ہے ۔
اس کے ساتھ ہی جامعہ کے سابق طلباء نے بھی احتجاج کو اپنی حمایت دی ہے ۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے پہلے صرف آج ہونے والے سمسٹر امتحانات ملتوی کر دئے تھے لیکن کشیدہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے تمام امتحانات ملتوی کر دیے اور 16 دسمبر سے آئندہ پانچ جنوری 2020 تک سرمائی چھٹیوں کا اعلان کر دیا