ناندیڑ : 12ڈسمبر(ورق تازہ نیوز)جمعتہ علماءہند بروز جمعہ 13 ڈسمبر کوشہریت ترمیمی بل کی مخالفت سارے ملک میں خاموش احتجاجی مظاہرہ کیاجارہا ہے ۔
چنانچہ جمعتیہ علماءہند ناندیڑ کی جانب سے جمعہ 13ڈسمبر کوبعدنماز جمعہ محمد علی روڈ سے ایک خاموش پُرامن احتجاجی جلوس نکالاجائے گا جو ضلع کلکٹر آفس پہونچے گااور ایک مذمتی و مطالباتی میمورنڈم پیش کیاجائے گا۔
اس جلوس میں شہر کی مختلف مسلم تنظیمیں شامل رہیں گی ۔اس طرح کی اطلاع جمعتہ علماءناندیڑشہر کے صدر مولانا آصف ندوی نے ہمارے نمائندے کو دی ہے ۔انھوںنے مسلمانان ناندیڑ سے جلوس میںشریک کی پُرزوراپیل بھی کی ہے ۔