شہریت ترمیمی بل کو اگرنافذ کیا گیاتو جیل بھرو اندولن ہو گا:ابو عاصم اعظمی

ممبئی 14: دسمبر (یو این آئی) ممبئی شہریت ترمیمی بل کیب کو اگرنافذ کیا گیاتو جیل بھرو اندولن ہو گاہم سب مل کر اس بل کی مخالفت کرتے ہوئے ایک بھی دستاویز پیش نہ کریں بلکہ اس کا مکمل بائیکاٹ ہو گاتبھی سرکار کی عقل ٹھکان آئے گی ۔ہمیں سڑک پر اتر احتجاج کر کے جیلوں کو بھر دینا ہے ۔ اس قسم کا انتباہ آج کیب اور این آر سی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ میں جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی اور ایس پی لیڈر ابوعاصم اعظمی نے دیا ہے.

انہوں نے کہا کہ بابو بجرنگی 2002 کافسادی کہتا تھا کہ نریندر بھائی تو مجھے ضمانت ملے گی آج اسی کو ہم نے وزیر اعظم بنا دیا۔ جج وہیا کی بھی موت بھی پراسرار ہے۔ شردپوار صاحب اس کی انکوائری کراوکر جیل بھیجا جائے ۔ میں مطالعہ کررہا تھا ابوالکلام آزاد کو اس میں بھی انہوں نےہندو مسلم اتحاد کوبرقراررکھا ۔ہمارے پاس موقع تھا ہم جاسکتے تھے وہی عبدالکلام آزاد نے مسلمانوں کی ہجرت کو روکا تھا ۔مودی جی کے گھر والوں نے آزادی کی لڑائی نہیں لڑی تھی۔ یہ انگریزوں کے دلدل اور چاپلوس اور معافی مانگنے والے ہیں۔
امیت شاہ اور مودی کو چیلینج کرتے ہوئے ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ ہماری جان بھی چلی گئی تو ہم سرکار کے خلاف لڑائی لڑیں گے۔ جلد ہی جیل بھر اندولن ہوگا۔ سڑک جام کردو اورجیلوں کو بھر دو ۔ ایک لڑائی ہمار ے اسلاف نے لڑی تھی اب ہم انہیں وارثین لڑائی لڑنے کونے کو تیار ہے اگر کسی کا گھر اور وطن چھینا جائے گا تو وہ خاموش نہیں رہے گا کوئی دستاویزات تیار مت کرو اس کا مکمل بائیکاٹ کرو یا پھر قانون واپس لیا جائے دستورکے لئے اپنی جان قربان کرنے کو ہم تیارہو چکے ہیں ہم سرکار کے آگے گھٹنے نہیں ٹنکیں گے ۔
دہلی جے این یو کے سابق طلبا یونین لیڈر عمر خالد نے یہ واضح کیا ہے کہ اگر ساورکر کی اتما امیت شاہ میں آئی ہے تو وہ معافی ضرور مانگے گا ۔ آسام کے شہریوں سے میں ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں کیونکہ یہاں کے عوام پولس کی گولی کاشکار ہے آج شہریت ترمیمی بل ہی منظور نہیں ہوئی ہے بلکہ یہ ہماری وراثت پر حملہ ہندوستان میں بے روزگاری اور کسانوں کی خودکشی پر امیت شاہ لاعلم ہے صر ف آسام میں ہندو اور مسلمان کا اعداد و شمار ان کے پاس موجود ہے
مودی پرحملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ وکاس پروش نہیں بلکہ وناش پروش ہے۔ این آر سی اور سی اے بی کیا ہے ہم جانتے ہیں سرکار کی رپورٹ کے مطابق اس سے چند لوگوں کو فائدہ ہو گا ۔مسلمانوں کو دوسرے درجہ کا شہری بنانے کا یہ پہلا قدم ہے ۔ یہ ہمیں حقائق سے گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اننت کمار ہیگڑے نے کہاتھاکہ بی جے پی سرکار کاوجودہی دستورکو بدلنا ہے یہ انتہائی خطرناک ہے ۔