شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف پنڈتوں کا کلکتہ میں احتجاج

کلکتہ30دسمبر(یو این آئی)سو سے زاید ہندو پجاریوں نے آج شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف گاندھی مورتی کے قریب احتجاج کیا۔
”پچھم بنگا سناتن برہمن ٹرسٹ“کے زیراہتمام سو کے قریب پوجاریوں نے آج میوروڈ میں واقع گاندھی مورتی کے قریب شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ امن وامان کا قیام ہماری ترجیحات میں ہونا چاہیے۔پوجاریوں نے کہا کہ نئے قانون کی وجہ سے ملک خلفشارکا شکار ہوجائے گا۔

ٹرسٹ کے جنرل سیکریٹری سریدھر مشرا نے کہا کہ یہ قانون ملک کے عوام کو مذہبی بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔سی اے اے اور این آر سی کا مقصد ایک خاص کمیونیٹی کو نشانہ بنانا ہے۔یہ بہت ہی افسوس ناک ہے۔اگر اسی طرح ایک خاص کمیونیٹی کونشانہ بنایا جاتا ہے تو اس سے ملک میں خلفشار پھیلنا فطری بات ہے۔
ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی راجب بنرجی پوجاریووں اور پنڈتوں کا اس قانون کے خلاف سڑک پر اترنے کی وجہ سے یہ صاف ہوجاتا ہے ملک کا ہر ایک طبقہ اس قانون کے خلاف ہے اور اس ملک کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

سریدھرمشرا نے کہا کہ مرکزی حکومت مذہبی بنیاد پر اس طرح سے خاص مذہب کے لوگوں کو نشانہ نہیں بناسکتی ہے۔یہ ملک کے عوام کو مذہب کے نام پر تقسیم کرنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔یہ ملک رابندر ناتھ ٹیگور، سوامی وی ویکانند جیسے عظیم لوگوں کا ہے۔جنہوں نے ہندوستانی سماج کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ان عظیم لوگوں نے ملک کو عظیم بنایا تھا مگر آج اس عظیم ملک کو مذہبی تشدد کی آگ میں جھونکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading