کلکتہ 15 جنوری(یواین آئی)مرکزی وزیر مملکت خواتین و اطفال بہبود دیوشری چودھری کو آج اپنے حلقہ انتخاب میں عوامی مخالفت کا سامنا اس وقت کرنا پڑا جب شہریت ترمیمی ایکٹ کی حمایت میں پروگرام میں شرکت کیلئے جارہی تھیں ؤ
مرکزی وزیر کے قافلے کوخواتین نے روک کر احتجا ج کرنے لگیں۔مظاہرہ کررہی خواتین نے بتایاکہ ممبر پارلیمنٹ دیبوشری چودھری نے رادھیکاپور سے کلکتہ تک اس علاقے سے صبح کی ٹرین شروع کرنے کی طرف کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ خواتین سی اے اے اور این آر سی کے خلاف بھی نعرے بازی کررہے تھے۔
خواتین کا کہنا ہے کہ رکن پارلیمنٹ علاقے کے مسائل کو حل کرنے میں زیادہ سنجیدہ نظر نہیں آرہی ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ کئی مہینے ہوچکے ہیں مگر اب تک انہوں نے علاقے کے عوام سے جو وعدہ کیا تھا کہ اس کو پورا نہیں کیا گیا۔اور اب شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے ذریعہ عوام کی پریشانی میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ خواتین نے بتایا کہ دستاویزات پر نظر ثانی کے لئے گھنٹوں لائن میں کھڑے رہنا پڑتا ہے۔