شوہر نے بیوی اور 3 بچوں کاٹ ڈالاگلا

دہلی: مہرولی میں جمعہ کی دیر رات دل دہلانے والا واقعہ کو انجام دیا گیا ہے۔ یہاں وارڈ نمبر 2 میں رہنے والے ایک ٹیوشن ٹیچر نے اپنے ہی تین معصوم بچوں اور بیوی کا قتل کرڈالا۔ ملزم کی پہچان اپیندر شکلا کے طور پر کی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ وہ طویل وقت سے ڈپریشن میں تھا اور اسی کے چلتے اس نے یہ قدم اٹھایا۔ اپیندر کی دماغی حالت اس قدر خراب تھی کہ اس نے اپنے پوری فیملی کو کٹر سے کاٹ ڈالا۔ بتایا جارہا ہے کہ رات 1 بجے اس نے سبھی کا قتل کردیا۔ ڈی سی پی جنوبی دہلی نے بتایا کہ ملزم نے قتل کرنے کے بعد ایک نوٹ بھی لکھا جس مین اس نے پوری فیملی کا قتل کرنے کی بات قبول کی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے قتل کرنے کے بعد خود کو بھی چاقو سے زخمی کرنے کی کوشش کی۔ اس کے بعد وہ موقع سے کہیں نہیں فرار ہوا اور پولیس نے اسے گھر سے ہی گرفتار کرلیا ہے۔۔
اپیندر کی ماں بھی اسی گھر میں رہتی ہیں جہاں اس واقعے کو انجام دیا گیا ۔ جب صبح اپیندر نے دروازہ نہیں کھولا تو ا س نے اس کی اطلاع پڑوسیوں کو دی۔ جس کے بع دپولیس کو طلاع دی گئی۔ پولیس موقع پر صبح 7:30 بجے پہنچی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading