نئی دہلی، 25جولائی (یو این آئی) کانگریس نے قومی ترجمانوں کی اپنی ٹیم میں دو نئے ترجمان مقرر کئے ہیں۔
کانگریس کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے سنیچر کو یہاں جاری بیان میں بتایا کہ مسٹر موہن پرکاش اور محترمہ شمع محمد کو قومی ترجمان بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسٹر پرکاش اور محترمہ شمع کی تقرری کو کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے منظوری دی ہے۔