شعبہ تعلیم جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کا تاریخ کی درسی کتابوں میں تبدیلی کے ضمن میں خصوصی جائزہ اجلاس

ناندیڑ:16. جولائی۔ تاریخ کی درسی کتابوں میں مخصوص ذہن کی سوچ اور فکر کو فروغ دینے کی مرکزی حکومت کی کوششوں کو لیکر جہاں ملک بھر میں علمی اور ادبی شخصیت کی جانب سے تشویش ظاہر کی جانے لگی ہیں۔ وہی اس مثلہ سے اساتذہ کو واقف کرانے کی خاطر جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کے شعبہ تعلیم کے سیکریٹری جناب ظہور احمد صاحب نے آفس جماعت اسلامی پر ایک خصوصی اجلاس بعنوان” تاریخ براۓ تخریب یا تاریخ براۓ تعمير” منعقد کیا۔جس میں شہر ناندیڑ کے مختلف تعلیمی اداروں سے تاریخ پڑھانے والے اساتذہ و علمی ادبی و صحافتی منتخب شخصیات نے شرکت کی ۔

اجلاس میں تاریخ کی ضرورت و اہمیت پر جہاں گفتگوں رہی وہی اس بات پر بھی زور ڈالا گیا کہ حالیہ نصابوں میں تاریخ کو بہت ہی مختصر کر کہ پیش کیا جارہا ہے۔ اور طلبہ کے بڑھتے تعلیمی سال میں بھی تاریخ کے تسلسل کو ختم کر کے غلط واقعات سے جوڑا جارہا ہے۔ یہ اور اس جیسے بہت سے عنوانات پر گفتگو رہی۔ الحمداللہ اجلاس بہت کامیاب رہا اجلاس میں شریک تمام ہی شخصیات کی جانب سے تاریخ کے موضوع پر بیداری لانے کی غرض سے علمی فورم کی ضرورت کو محسوس کیا گیا اور انشاءاللہ بہت جلد شہر میں اس موضوع پر فورم بھی بنایا جاۓ گا۔ اس اجلاس کا ایک مقصد مرکزی حکومت کے جانب سے CBSC میں تاریخ کے درسی کتابوں میں 15 جولائی 2021 تک اعتراضات و تجویزات کو پیش کرنا بھی تھا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading