شرجیل عثمانی کے خلاف قابل اعتراض ٹویٹ کرنے پر مقدمہ درج

اورنگ آباد، 20 مئی (یو این آئی) مہاراشٹر کے ضلع جالنا کے امباد تھانہ کی پولس نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق طلبہ لیڈر شرجیل عثمانی کے خلاف مبینہ طور پر قابل اعتراض ٹویٹ کرنے پر مقدمہ درج کیا ہے۔پولس نے جمعرات کے روز یہ اطلاع دی۔ امباد تھانہ کی پولس کے مطابق مقامی باشندہ اور ہندو جاگرن منچ کے کارکن امبداس امبھور نے اس سلسلے میں شکایت درج کرائی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا ہے کہ شرجیل عثمانی نے ٹویٹر پر اپنی حالیہ پوسٹوں میں بھگوان رام کے لئے توہین آمیز الفاظ استعمال کیے ہیں اور اس سے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔اس شکایت کی بنیاد پر امباد تھانہ کی پولس نے بدھ کی شب عثمانی کے خلاف مذہبی جذبات کو مجروح کرنے سے متعلق تعزیرات ہند کی دفعہ 295-A اور انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔واضح رہے کہ رواں سال کے شروع میں پونے کی پولس نے بھی 30 جنوری کو ایلگار پریشد کانفرنس کے دوران دیئے گئے ایک بیان پر عثمانی کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 153 (اے) کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading