کلکتہ 13نومبر(یواین آئی)مغربی بنگال کے مغربی بردوان ضلع میں ایک سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔ شراب کی دکان پر ایک شخص نے مارمارکر چار افراد کو ہلاک کردیا۔ پولیس نے ملزم کو پکڑ لیا ہے ۔سینئر پولس آفیسر کے مطابق ملزم ذہنی مریض معلوم ہورہا ہے ۔پولیس افسر نے بتایا کہ متاثرہ افراد میں سے تین آسنول کے علاقے شیو پور میں شراب کی دکان کے اندر سو رہے تھے ،
سینئر پولس آفیسر کے مطابق ملزم ذہنی مریض معلوم ہورہا ہے ۔پولیس افسر نے بتایا کہ متاثرہ افراد میں سے تین آسنول کے علاقے شیو پور میں شراب کی دکان کے اندر سو رہے تھے ،
آدھی رات کو ملزم نے اچانک ان پر لاٹھیوں سے حملہ کردیا۔ متاثرین کی چیخ سن کر کچھ مقامی لوگ وہاں پہنچ گئے۔کچھ لوگوں نے قریبی پولیس اسٹیشن کو واقعے کی اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ باہر آنے کے بعد ملزم نے ایک اور شخص پر حملہ کیاجو وہاں پہنچا تھا ۔پولیس نے ملزم کو تحویل میں لے لیا۔ افسر نے بتایا کہ ان چاروں افراد کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے انھیں مردہ قرار دے دیا۔
انہوں نے بتایا کہ باہر آنے کے بعد ملزم نے ایک اور شخص پر حملہ کیاجو وہاں پہنچا تھا ۔پولیس نے ملزم کو تحویل میں لے لیا۔ افسر نے بتایا کہ ان چاروں افراد کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے انھیں مردہ قرار دے دیا۔