سی ایم یوگی کا بڑا فیصلہ، ایک اور مسلم نام والے شہر کا نام تبدیل

لکھیم پور کھیری، 27 اکتوبر: اتر پردیش کے وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ضلع لکھیم پور کھیری کے مصطفیٰ آباد میں واقع وشو کلیان آشرم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سمرتی پرکٹ اتسو میلہ میں شرکت کرتے ہوئے مہنتوں اور سنتوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈبل انجن کی حکومت کے دوران ریاست میں مذہبی مقامات کی از سرِ نو تعمیر اور ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "پہلے انہی پیسوں سے قبرستانوں کی دیواریں تعمیر کی جاتی تھیں، مگر اب وہی رقم مذہبی اور ثقافتی ورثے کے فروغ میں استعمال ہو رہی ہے۔”

اسی دوران وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مصطفیٰ آباد کا نام تبدیل کر کے کبیر دھام رکھنے کا اعلان کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ "سابقہ حکومت کے دور میں ایودھیا کا نام بدل کر فیض آباد، پریاگ راج کا نام بدل کر الہ آباد، اور کبیر دھام کا نام بدل کر مصطفیٰ آباد رکھا گیا تھا۔ سیکولر ازم کے نام پر یہ سب ڈھونگ کیا جاتا تھا۔ مگر ہماری حکومت نے ان مقامات کی اصل شناخت کو بحال کر کے ان کی ترقی کو ترجیح دی ہے۔”اب مصطفیٰ آباد کی نئی پہچان — کبیر دھام کے طور پر ہوگی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading