ناندیڑ:(ورقِ تازہ نیوز )ناندیڑ میں حالیہ دنوں آئے سیلاب کے باعث متاثرہونے والے شہریوں کے لیے مختلف تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کی جانب سےامدادی سرگرمیاں جاری ہیں، تاہم اس سلسلے میں مجلس اتحادالمسلمین کے سابق ریاستی صدر جناب سید معین نے اپنی فلاحی خدمات سے سب کو متاثر کیاہے۔
ابتدائی طور پر سید معین نے شہر کے مختلف سیلاب زدہ علاقوں میں لاکھوں روپے مالیت کے راشن کٹس تقسیم کر کے متاثرخاندانوں کی فوری مدد کی۔ انکے اس اقدام کے بعد دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی راشن کٹس کی تقسیم شروع
کی، جس سے شہر میں راحتی سرگرمیوں میں تیزی آئی۔اب انہوں نے اپنے سماجی وفلاحی مشن کو مزید وسعت دیتے ہوئے **ناندیڑ شہر کے تین مختلف مقامات پرمفت طبی کیمپس** کا آغاز کیا ہے، جن میں مریضوں کو مختلف امراض کی تشخیص کے ساتھ ساتھ تمام ضروری ادویات بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔آج ان میں سے ایک عظیم الشان طبی کیمپ فاطمہ گرلز اسکول، گاڑے گاو ¿ں روڈ پر منعقد کیا گیا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔
کیمپ میں ماہرڈاکٹروں کی ٹیم نے عام بخار، جلدی امراض، بلڈ پریشر، شوگر، آنکھوں اورجوڑوں کے درد جیسے مسائل کا معائنہ کیا۔ مریضوں کو موقع پر ہی مفت ادویات دی گئیں۔کیمپ کے دوران عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے جناب سید
معین کے فلاحی جذبے کی بھرپور ستائش کی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ایسےانسان دوست اقدامات سے نہ صرف عوام کو سہولت مل رہی ہے بلکہ سماجی یکجہتیاور بھائی چارہ بھی مضبوط ہو رہا ہے۔اس موقع پر سید معین نے میڈیا سے بات
کرتے ہوئے کہا کہ“میرا مقصد سیاست نہیں بلکہ خدمت ہے۔ عوام کی خوشی اور راحت ہی میری اصلکامیابی ہے۔ آئندہ بھی ایسے کیمپس کا سلسلہ شہر کے دیگر علاقوں میں جاریرہے گا۔”
ذرائع کے مطابق اگلا طبی کیمپ ہتائی کر بلا کے لبرٹی فنکشن ہال میں بروز منگل کو منعقد کیا جائے گا۔ شہریوں نے امید ظاہر کی کہ سید معین کے یہ فلاحی اقدامات ناندیڑ میں خدمتِ خلق کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوں گے۔