سید انور اشرف اسلامک سینٹر میں قرآت، نعت، تقریر دینیات کا انعامی پروگرام زیر نگراں سنی سرکل کامیابی سے ہمکنار
کامیاب طلباء و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا
تھانے (آفتاب شیخ)
سید انور اشرف اسلامک سینٹر میں قرآت، نعت، تقریر دینیات کا اسلامی پروگرام زیر نگراں سنی سرکل رابوڑی تھانہ میں اتوار ۱۲نومبر ۲۰۲۳ منعقد کیا گیا جس میں سینٹر کے طلباء طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہر شعبے میں چار چار طلباء طالبات کامیاب ہوے۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں سنی سرکل کے اراکین صفدر خان، عبدالجبار شیخ، حاجی ظہیر و اشتیاق اشرفی کے علاوہ سنی سرکل کے مدرسین نے بڑی محنت کیا جج کے فرائض علامہ سید تفضیل اشرف، علامہ ذوالفقار علی، قاری غلام جیلانی بہت ایمانداری سے انجام دیا مہمان خصوصی کی حیثیت سے تشریف لانے والے حضرات میں مولانا نجیب وارثی، الحاج محفوظ علی اشرفی، الحاج فاروق پٹیل، سلیم مکرانی، اقبال اشرفی صاحبان موجود تھے۔ جو طلباء طالبات نے پروگرام میں حصہ لیا ان کو سنی سرکل ٹرسٹ کی جانب سے انعامات تقسیم کیا گیا ہے طلباء طالبات کے ناشتے کا انتظام محسن شیخ و حاجی ظہیر نے کی جانب سے کیا گیا۔
