سڑک حادثہ میں جاں بحق 45 عمرہ زائرین میں حیدرآباد کی ایک ہی فیملی کے 9 بچوں سمیت 18 افراد بھی شامل

ایک ہی فیملی کے ہلاک 18 لوگوں میں 9 بچے بھی شامل ہیں۔ کنبہ کے ایک رکن نے بتایا کہ ”میری بھابھی، دیور، ان کا بیٹا، 3 سعودی عرب میں مدینہ کے قریب پیش آئے المناک سڑک حادثہ میں 45 عمرہ زائرین کی موت نے سعودی کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں بھی غم و اندوہ کی لہر دوڑا دی ہے۔ مہلوکین میں بیشتر کا تعلق حیدر آباد سے تھا اور اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ 18 عمرہ زائرین کا تعلق ایک ہی کنبہ سے تھا۔ یعنی اس سڑک حادثہ نے ا±س فیملی پر غموں کا ایسا پہاڑ توڑ دیا ہے، جو عرصہ? دراز تک بھولا نہیں جا سکے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدر آباد میں رہائش پذیر ایک ہی فیملی کے 18 افراد نے عمرہ کے مقصد سے مکہ مدینہ کا سفر کیا تھا، اور اب واپسی قریب تھی لیکن حادثہ کا شکار ہو گئے۔ ان 18 لوگوں میں 9 بچے بھی شامل ہیں۔ سبھی لوگ آئندہ ہفتہ کی شام گھر لوٹنے والے تھے، لیکن ان کی آمد سے قبل گھر والوں کو دردناک خبر مل گئی۔ اس کنبہ کے ایک فرد آصف نے میڈیا کو بتایا کہ ”میری بھابھی، دیور، ان کا بیٹا، 3 بیٹیاں اور ان کے بچے عمرہ کے لیے گئے تھے۔

وہ 8 دن قبل روانہ ہوئے تھے۔ عمرہ مکمل ہو چکا تھا اور وہ مدینہ لوٹ رہے تھے۔ رات تقریباً 1.30 بجے یہ حادثہ پیش آیا اور بس آگ میں تباہ ہو گئی۔ انھیں ہفتہ کے روز لوٹنا تھا۔“آصف کا کہنا ہے کہ اس دردناک حادثہ سے قبل وہ اپنے رشتہ داروں سے مستقل رابطے میں تھے۔ وہ کہتے ہیں کہ ”ایک ہی کنبہ کے 18 اراکین، جن میں 9 بالغ اور 9 بچے شامل تھے، سبھی ہلاک ہو گئے۔ یہ ہمارے لیے ایک خوفناک واقعہ ہے۔“ آصف نے اپنے کچھ رشتہ داروں کی شناخت نصیر الدین (70 سال)، ان کی بیوی اختر بیگم (62 سال)، بیٹے صلاح الدین (42 سال)، بیٹیوں امینہ (44 سال)، رضوانہ (38 سال) اور شبانہ (40 سال) کی شکل میں کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ نصیر الدین اور ان کے خاندان کے رام نگر واقع گھر پر کوئی پڑوسی سے چابیاں لے کر آیا اور جیسے ہی ان کی بہن اپنے بھائی کے گھر میں داخل ہوئی تو زور زور سے رونے کی آوازیں آنے لگیں۔ پھر پورے علاقے میں یہ خبر پھیلی اور سبھی غم میں ڈوب گئے۔قابل ذکر ہے کہ حادثہ بس کے تیل ٹینکر سے ٹکرانے کے سبب پیش آیا تھا۔

ٹکر کے بعد بس میں آگ لگ گئی، اور اس میں سوار 46 عمرہ زائرین میں سے صرف ایک کی جان بچ سکی۔ اس خوش قسمت شخص کا نام محمد عبدالشعیب بتایا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 سالہ عبدالشعیب بھی حیدر آباد کا باشندہ ہے۔ وہ ا±س وقت بس ڈرائیور کے بغل میں بیٹھا تھا، جب تیل ٹینکر سے بس کی ٹکر ہوئی تھی۔ زخمی حالت میں اسے فوراً اسپتال میں داخل کرایا گیا، لیکن فی الحال اس کی صحت کے بارے میں زیادہ جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading