سن 2020-21 مہاراشٹر ودھان سبھا ‘اتکرسٹ بھاشن’ ایوارڈ سے معزز صدرِ جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو کے ہاتھوں ایم ایل اے پرتاپ سرنائیک کو سرفراز کیا گیا عام لوگوں کے مسائل پیش کرنے کے لیے یقیناً مضبوطی حا صل ہوگی: ایم ایل اے پرتاپ سرنائیک

سن 2020-21 مہاراشٹر ودھان سبھا ‘اتکرسٹ بھاشن’ ایوارڈ سے معزز صدرِ جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو کے ہاتھوں ایم ایل اے پرتاپ سرنائیک کو سرفراز کیا گیا
عام لوگوں کے مسائل پیش کرنے کے لیے یقیناً مضبوطی حاصل ہوگی: ایم ایل اے پرتاپ سرنائیک
تھانے (آفتاب شیخ)

مہاراشٹر ودھان پریشد شتک مہوتسو میں، راشٹرکُل پارلیمانی بورڈ، مہاراشٹر شاخ کی جانب سے سن 2020-21 مہاراشٹر ودھان سبھا ‘اتکرسٹ بھاشن’ ایوارڈ معزز صدرِ جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو کے ہاتھوں ایم ایل اے پرتاپ سرنائیک کو دیا گیا۔
یہ تھانے کے عوام کے لیے نہایت خوشی اور فخر کی بات ہے۔ کورونا کے دور میں کورونا کے بڑھتے مریضوں کی سنگین صورتحال کا ایم ایل اے پرتاپ سرنائیک نے ودھان بھون میں حقیقت سے آگاہ کیا تھا۔ اس تقریر کے لیے ایم ایل اے پرتاپ سرنائیک کو اتکرسٹ بھاشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔
معزز صدرِ جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو کے ہاتھوں اس ایوارڈ کو قبول کرکے بے حد خوشی ہوئی۔ اس سے عام لوگوں کے مسائل کو ایوان میں پیش کرنے کے لیے یقیناً نئی طاقت ملے گی، یہ بات ایم ایل اے پرتاپ سرنائیک نے کہی۔
اس موقع پر گورنر محترم سی. پی. رادھا کرشنن، وزیر اعلیٰ محترم ایکناتھ شندے صاحب، نائب وزیر اعلیٰ محترم دیویندر فڈنویس، نائب وزیر اعلیٰ محترم اجیت دادا پوار، ودھان سبھا اسپیکر محترم راہول نرویکر، مہاراشٹر ودھان سبھا کے نائب صدر محترم نرہری جھرول، ودھان پریشد کی نائب صدر محترمہ ڈاکٹر نیلم گورھے اور دیگر معززین موجود تھے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading