لکھنو:سماجوادی پارٹی کے سرپرست اورمین پوری سے اتحاد کےامیدوارملائم سنگھ یادو جمعہ (26 اپریل) کو اچانک لکھنوکے سنجے گاندھی پی جی آئی میں داخل ہوگئے، جہاں ان کا روٹین چیک اپ ہوا۔ پی جی آئی کے ڈائریکٹرراکیش کپور، پروفیسرامت اگروال، پروفیسر سشیل گپتا اورڈاکٹرابھے ورما کی ٹیم نےان کے صحت کا جائزہ لیا۔ پی جی آئی کی طرف سے جاری ہوئے میڈیکل بلیٹن کے مطابق ملائم سنگھ روٹین چیک اپ کے لئےآئےتھے۔
روٹین چیک اپ کےساتھ ملائم سنگھ نےکمزوری کی شکایت کی تھی۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے ذیابیطس کا بھی چیک اپ کیا۔ ملائم سنگھ کوتھوڑی دیرمیں پی جی آئی سے چھٹی مل جائے گی۔ مین پوری میں ملائم سنگھ یادو بیمارہونےکےسبب زیادہ دیرتک عوامی جلسےکو خطاب نہیں کرسکے تھے۔