سلمان نے سیکورٹی گارڈ کو طمانچہ رسید کردیا وجہہ یہ تھی

ممبئی ۔بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کی فلم بھارت کی منگل کو میڈیا اور سلیبریٹیز کیلئے اسکریننگ رکھی گئی تھی ، جس میں سلمان خان بھی موجود تھے ۔ اسکریننگ سے نکلتے وقت ایک ننہا بچہ سلمان کو دیکھنے اور تصویر لینے کیلئے ان کی طرف بڑھا ، لیکن سیکورٹی گارڈ نے بچہ کے ساتھ کافی برے طریقہ سے برتاو کیا ، جو کہ سلمان کو برداشت نہیں ہوا ۔

جیسا کہ سبھی جانتے ہیں کہ سلمان خان کو بچوں سے کتنا لگاو ہے ، ایسے میں سلمان کو یہ بات برداشت نہیں ہوئی اور انہوں نے بچے کے ساتھ برا برتاو کرنے کی وجہ سے سیکورٹی گارڈ کو طمانچہ جڑ دیا ۔ یہ اسکریننگ ممبئی کے لوور پریل کے فنکس مال میں رکھی گئی تھی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading