سلمان خان اپنے باڈی گارڈ ’ شیرا ‘کو سالانہ کتنے کروڑ تنخواہ دیتے ہیں؟

بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان کی طرح ان کے باڈی گارڈ ’شیرا‘ ناصرف عوامی سطح پر بہت مقبول ہیں بلکہ انہیں دبنگ اداکار کا اعتماد بھی حاصل ہے، یہی وجہ ہے کہ شیرا کو اکثر و بیشتر سلمان خان کے ساتھ دیکھا جاتا ہے۔

میڈیا کے مطابق شیرا گزشتہ 27 سالوں سے سلمان خان کے باڈی گارڈ کے طور پر فرائض نبھا رہے ہیں۔یہی نہیں سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا امریکی گلوگار جسٹن بیبر کو بھی ان کے دورہ بھارت کے دوران سکیورٹی فراہم کر چکے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں سلمان خان کے معروف باڈی گارڈ شیرا سالانہ کتنی تنخواہ لیتے ہیں؟

میڈیا کی ایک رپورٹ میں کیے گئے دعوے کے مطابق سلمان خان شیرا کو ماہانہ 15 لاکھ بھارتی روپے اور سالانہ (دو کروڑ ) کے قریب تنخواہ دیتے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading