سعودی عرب میں 3 کروڑ 70 لاکھ سالہ قدیم وہیل کا ڈھانچہ دریافت

سعودی عرب کے ایک علاقے سے 3 کروڑ 70 لاکھ سال قدیم ڈھانچا دریافت ہوا ہے جو وہیل مچھلی کا ہے۔یہ ڈھانچا سعودی جیالوجیکل ٹیم نے مملکت کے شمالی مغربی صحرا میں دریافت کیا ہے.

ماہرین کا کہنا ہے کہ نایاب وہیل کا ڈھانچا مکمل ہے، جیالوجیکل ٹیم کے سربراہ نے بتایا کہ ابتدا میں وہیل کی کچھ باقیات ہی دریافت ہوئی تھیں، مگر اب تقریباً اس کا مکمل ڈھانچا برآمد ہوگیا ہے۔

ماہرین کے مطابق دریافت وہیل کی عمر سینتیس ملین برس ہے، جس کا اندازہ اس کی باقیات اور اطراف میں ملنے والے چٹانی پتھروں کا تجزیہ کرنے سے لگایا گیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading