سعودی عرب میں بے روزگاری کی شرح میں معمولی اضافہ سامنے آیا ہے۔ یہ اضافہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی کی شرح 9،7 کے مقابلے میں رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں 9،9 فیصد ہو گیا ہے۔اس امر کا اظہار سعودی عرب کے شماریات سے متعلق حکام نے جاری کردہ اعدادو شمار میں کیا ہے۔
تاہم حکام کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ ہونے کے باوجود تین سال پہلے کے مقابلے میں روزگار کی فراہمی میں بہتری ہے۔واضح رہے تین سال پہلے سعودی عرب میں بے روزگاری کی شرح 11،3 کو چھو گئی تھی ۔ لیکن مملکت کی طرف سے اس جانب فوری توجہ کے باعث یہ شرح کم ہو کر نیچے آنا شروع ہو چکی ہے۔
اعدادو شمار کے مطابق سعودی شہریوں کے لیے بے روزگاری کی شرح 2022 کی تیسری سہ ماہی میں بھی تبدیل نہ ہو کر 5،8 فیصد ہی رہی ہے۔ لیبر فورس میں سعودی شہریوں کی شرح روزگار میں 0،7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جو کہ کل آبادی کا 52،5 فیصد ہے۔شعبہ سشماریات کے حکام کے مطابق سعودی شہریوں کے لیے روزگار کے مواقع میں 47،5 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔