سعودی حکومت کا عامر خان کو مقدس تحفہ

amer

لندن، 14جولائی (یو این آئی ) سعودی عرب کے جدہ شہر میں پہلی بار سپر باکسنگ لیگ کے بڑے مقابلے میں آسٹریلوی باکسربلی ڈب کو شکست دینے والے برطانوی باکسر عامر خان نے سعودی عرب حکومت کی جانب سے جیت پر پیغمبر اسلام کے روضہ مبارک کا غلاف تحفہ کی شکل میں ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔پاکستانی نڑاد باکسر عامر خان نے اس بیش قیمت تحفے کی ایک تصویر سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر بھی شیئر کی ہے جس کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا ہے۔عامر خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ تحفہ میری زندگی کا اثاثہ ہے جس پر اللہ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے۔جدہ کے کنگ عبدالعزیز اسٹیڈیم میں منعقد مقابلہ میں برطانوی باکسر عامر خان نے حریف آسٹریلوی باکسر بلی ڈب کو چوتھے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر کے ڈبلیو بی سی انٹرنیشنل ویلٹر ویٹ خطاب اپنے نام کر لیا تھا

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading