شمالی ہندوستان سمیت ملک بھر میں کپکپا دینے والی سردی ہے ۔ لوگوں کا گھر سے نکلنا مشکل ہوگیا ہے ۔ قومی راجدھانی دہلی میں سردی نے 118 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کی صبح 8.30 بجے دہلی کے لودھی روڈ علاقہ میں درجہ حرارت ابھی تک کا سب سے کم 1.7 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا ۔
وہیں صفدر جنگ اینکلیو میں 2.4 ، پالم میں 3.1 اور آیا نگر میں درجہ حرارت 1.9 ڈگری سیلیس ریکارڈ کیا گیا
اس سے پہلے آج صبح 6 بج کر 10 منٹ پر دہلی میں درجہ حرارت 2.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔ دہلی میں سردی کا عالم یہ ہے کہ لوگوں کو آگ کا سہارا لینا پڑ رہا ہے ۔ انسان کے ساتھ ساتھ جانور بھی اس کڑاکے کی ٹھنڈ سے پریشان ہیں ۔