”سردروازہ کھولیں“ کہہ کر لٹیروں نےگھر میں گھس کراسلحہ کی دھاک پر17لاکھ کامال لوٹ لیا

ناندیڑ:13 ۔جنوری (ورق تاز ہ نیوز)برہاڑی گاو¿ں میں تین ڈاکوو¿ں نے ٹیچر میاں بیوی کے گھر میں گھس کر انہیں چھریوں اور آتشیں اسلحہ سے ڈرا کر ان کے گھر سے تقریباً 17 لاکھ روپے لوٹ لئے۔تفصیلات کےمطابق 12 جنوری کو، تقریباً 8 بجے، کسی نے برہاڑی گاو¿ں میں رہنے والے استاد نند کمار گبالے کے گھر کے دروازے کی گھنٹی بجائی۔ اس وقت استاد محترم نے اندرسے آواز دی کہ کون ہے؟

جس کے بعد لٹیرے نے کہاکہ گروجی ذرا دروازہ کھولیں۔ اس وقت گھر میں دو ہی لوگ تھے یعنی ان کی اہلیہ جو کہ ٹیچر تھیں۔ گرو جی کے دروازے کھولنے کے الفاظ سن کر نند کمار گبالے نے سوچا کہ شاید کوئی جانچ پہچان کاشخص گھر آیا ہے ۔ اس نے دروازہ کھولا‘ سامنے تین نوجوان مفلر پہنے ہوئے تھے۔ ایک نے جھڑپ میں گروجی کو گرا دیا۔ ایک اور نے گرو جی کی گردن پر چھری رکھ دی۔ اس وقت استاد کی بیوی نے کہا جو چاہو لے لو۔ لیکن ہمیں مت مارو۔ اس وقت ایک نے الماری کھولی جس میں 5 لاکھ روپے نقد اور 22 تولے سونا تھا۔

ان تمام لٹیروں کومیاں بیوی جوڑے کو چادر میں باندھ دیا گیا۔ 22 تولہ سونے کی آج کی قیمت 11 لاکھ روپے ہے۔ اس طرح لٹیروں نے میاں بیوی کو ایک کمرے میں بند کر کے اپنے ساتھ 17 لاکھ روپے تاوان لے کر فرار ہو گئے۔لٹیروں نے جوڑے کودھمکی دی کہ اگر پولس کو مطلع کیا تو تم دونوں کوقتل کردیاجائے ۔ تینوں ڈاکو موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔ اس سلسلے میں محکمہ پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے تاہم رپورٹ لکھے جانے تک اس معاملے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading