سدھیر چودھری اور آج تک کے خلاف مقدمہ درج

بنگلورو: کرناٹک پولیس نے ایک ہندی نیوز چیانل اور اس کے کنسلٹنگ ایڈیٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ دونوں پر اقلیتوں کے لئے ریاستی حکومت کی کمرشیل وہیکل سبسیڈی اسکیم کے تعلق سے گمراہ کن اطلاعات فراہم کرنے کا الزام ہے۔عہدیداروں نے چہارشنبہ کے دن یہ بات بتائی۔ کرناٹک مائناریٹیز ڈیولپمنٹ کارپوریشن(کے ایم ڈی سی) کے اسسٹنٹ اڈمنسٹریٹر شیوکمار کی شکایت پر بنگلورو کے سیشادری پورم پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج ہوئی۔

شیوکمار نے اپنی شکایت میں الزام عائد کیا کہ کنسلٹنگ ایڈیٹر نے کارپوریشن کی اسکیم کے تعلق سے جھوٹی خبر پھیلائی اور ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو درہم برہم کرنے کی کوشش کی۔ایف آئی آر پر درعمل ظاہر کرتے ہوئے کنسلٹنگ ایڈیٹر آج تک چیانل سدھیر چودھری نے کہا کہ وہ عدالت میں لڑائی لڑنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ میرے خلاف حکومت ِ کرناٹک کی ایف آئی آر کی جانکاری ملی ہے۔ کیا سوال کا جواب ایف آئی آر ہے؟ اور وہ بھی ناقابل ِ ضمانت دفعات کے ساتھ۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ گرفتاری کی تیاری مکمل ہے۔

میرا سوال یہ تھا کہ خودمکتفی سارتھی اسکیم میں ہندو فرقہ کو کیوں شامل نہیں کیا گیا۔ میں یہ لڑائی بھی لڑنے کو تیار ہوں۔ اب عدالت میں ملاقات ہوگی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading