
نئی دہلی:سابق مرکزی وزیر جسونت سنگھ کا اتوار کی صبح انتقال ہو گیا۔ 82 سالہ جسونت سنگھ کئی مہینوں سے بیمار چل رہے تھے۔ ہندوستانی فوج سے سبکدوش جسونت سنگھ بی جے پی کے شریک بانی تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی سمیت سیاسی دنیا کی متعدد اہم شخصیات نے جسونت سنگھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعطم مودی نے ٹویٹ کیا ’’جسونت سنگھ کو ان کی فکری صلاحیتوں اور ملک کی خدمت کے لئے یاد کیا جائے گا۔ انہوں نے راجستھان میں بی جے پی کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ غم کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور حامیوں سے تعزیت۔‘