سابقہ پورن سٹار کو ’خاموشی اختیار کرنے کے عوض پیسے دینے‘ کا مقدمہ: ٹرمپ ’قصوروار‘ قرار لیکن اب کیا ہو گا؟

جمعرات کے روز ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے وہ پہلے سابق صدر بن گئے ہیں جنھیں ایک دیوانی مقدمے میں قصوروار ٹھہرایا گیا ہے۔ سابق امریکی صدر کو ان کے خلاف عائد کردہ تمام 34 الزامات میں جیوری نے قصوروار قرار دیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام تھا کہ انھوں نے ایک سابق پورن اسٹار سٹورمی ڈینیئلز کو ادا کی گئی ’ہش منی‘ (یعنی کسی فرد کو کوئی مخصوص راز لیک نہ کرنے کے عوض پیسے دینا) کو چھپانے کے لیے کاروباری ریکارڈ میں ہیر پھیر کی ہے۔

نیویارک، مین ہٹن کی عدالت کی 12 رکنی جیوری نے دو دن کی بحث کے بعد متفقہ فیصلہ دیا تو سابق صدر بے چینی کے ساتھ جیوری کے قصور وار ٹھہرائے جانے کے فیصلوں کو ایک ایک کر کے سنتے رہے۔

اس فیصلے کے ساتھ وہ ایک مجرم کے طور پر وائٹ ہاؤس کے لیے انتخاب لڑنے والے کسی بھی امریکی سیاسی جماعت کے پہلے امیدوار بھی ہوں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ اس سال نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن امیدوار ہیں۔ جولائی 15 سے شروع ہونے والی پارٹی کانفرنس میں ریپبلکن پارٹی انھیں صدر کا انتخاب لڑنے کے لیے باضابطہ طور پر منتخب کرے گی۔

تاہم، اس سے چار روز قبل، 11 جولائی کو انھیں سزا سنا دی جائے گی۔ سابق امریکی صدر کو ہر ایک الزام کے لیے ایک سال اور چار ماہ سے چار سال تک کی قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading