زائرین عمرہ کو کعبہ اور حجر اسود کے قریب جانے کی اجازت نہیں ہوگی، انتظامیہ

خانہ کعبہ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ عمرے کے لیے آنے والے زائرین کو طواف اور عمرے کے دوران کعبہ اور حجر اسود کے قریب جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ طواف، کعبہ کے گرد نصب فینس کے باہر ہوگا۔خانہ کعبہ کی انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی روک تھام اور زائرین کی حفاظت کے لیے حجر اسود کا بوسہ لینا یا کعبے کو چھونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

مزید یہ کہ تمام زائرین کو سماجی فاصلہ رکھنے کے علاوہ طوافاور سعی کے دوران زمین پر نشانات پر چلنے کی پابندی بھی کروائی جائے گی۔ پابندی پر عمل درآمد کے لیے انتظامیہ نے اہلکار تعینات کیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مقامات مقدسہ آنے والے زائرین کے جسم کا درجہ حرارت لیا جائے گا، اسکے لیے طبی ٹیمیں ہر وقت موجود رہیں گی اور نگرانی جاری رکھیں گی تاکہ زائرین کو کورونا وائرس سے بچایا جاسکے۔