ریونت ریڈی ہوں گے تلنگانہ کے اگلے وزیر اعلیٰ، کانگریس نے لگائی مہر، 7 دسمبر کوحلف برداری

تلنگانہ میں کانگریس کی بے مثال جیت کے بعد سے ہی امکانات ظاہر کیے جا رہے تھے کہ ریونت ریڈی کو وزیر اعلیٰ بنایا جا سکتا ہے، اور اب اس پر کانگریس اعلیٰ کمان نے مہر لگا دی ہے۔

تلنگانہ ریاست میں کانگریس کے چیف اور جیت میں بڑا تعاون دینے والے ریونت ریڈی تلنگانہ کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے اور وہ 7 دسمبر کو اس عہدہ کا حلف لیں گے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق حلف برداری 7 دسمبر کی صبح 11 بجے ہوگی جس میں کانگریس کے کئی سرکردہ لیڈران شرکت کریں گے۔

کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے آج ایک پریس کانفرس میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے تلنگانہ قانون ساز پارٹی کا نیا سی ایل پی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ساتھ ہی کے سی وینوگوپال نے کہا کہ کانگریس ریاست میں ایک صاف ستھری حکومت فراہم کرے گی جو عوام کے حق میں بہتر طریقے سے کام کرے گی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading